اقتصادی راہدری کے معاملے پر بلوچستان اور دیگر صوبوں کے تحفظات پر غور کے لیے بی این پی مینگل کی آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہو گی۔ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ترقی کے مخالف نہیں، بلوچستان کے عوام اپنا حق مانگتے ہیں۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی راہدری کے حوالے سے اے پی سی میں شرکت کیلئے مولانا فضل الرحمن کو دعوت دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نےکہا کہ بلوچستان کے عوام کو منصوبے کے حوالے سے خدشات ہیں ۔ نقشوں میں سہولیات کا ذکر نہیں۔ اختر مینگل نے کہا کہ مذاکرات سے کبھی انکار کیا اور نہ ترقی کے مخالف ہیں۔ وزیر اعظم کو پیغام دیا ہے جواب کا انتظار ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنا ایجنڈا اے پی سی میں پیش کریں گے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے پسماندگی دور کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ عوامی مفاد ہی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔