پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر میزائل حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔ ملزم ایس ایس جی کا ریٹائرڈ کرنل نکلا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قتل کے الزام میں گرفتار کرنل ریٹائرڈ تصدق بشیر سے تحقیقات ہوئیں تو پتا چلا ملزم نے اکتوبر 2011 میں دہشتگردوں کیساتھ ملکر پارلیمنٹ پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا ۔ آٹھ اکتوبر 2011 کو پولیس نے اظہر ٹاؤن سے 15 میزائل ، خودکش جیکٹیں اور 9 ہینڈ گرینڈ برآمد کر کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ ذرائع کے مطابق ملزم لاہور میں حساس ادارے کی حراست میں بھی رہا۔ عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔