سبی :نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے تین کھمبے اڑا دیئے

Published On 03 Feb 2016 02:29 PM 

تخریب کاری کا واقعہ چانڈیہ میں پیش آیا ، دھماکے سے گوٹھ چانڈیہ ،گیئر مل ، گورگیج مل ، باڑہ سمیت متعدد دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی معطل

سبی (دنیا نیوز ) سبی میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے تین کھمبے اڑا دیئے ۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ علاقہ چانڈیہ میں تخریب کاروں نے بجلی کے 3 کھمبوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا ، کھمبے تباہ ہونے سے گوٹھ چانڈیہ ، گئیر مل ، گورگیج مل ، ہاڑہ مل گشکوری سوریانی سمیت دیگر دیہات میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تاحال کھمبوں کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا ۔