سندھ میں چلنے والی گولی پنجاب کے کھاتے میں نہ ڈالی جائے :رانا ثنا اللہ

Published On 03 Feb 2016 03:52 PM 

پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہورہی اسے کمپنی بنا رہے ہیں ، کراچی میں گلو بٹ ہو یا الو بٹ قانون سے نہیں بچ سکے گا :صوبائی وزیر قانون

لاہور (دنیا نیوز ) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ بھی پی آئی اے کی نجکاری پر بول پڑے ، کہتے ہیں سندھ میں چلنے والی گولی پنجاب کے کھاتے میں نہ ڈالیں ، کراچی میں گلو بٹ ہو یا الو بٹ قانون سے نہیں بچ سکے گا ، ادارے کی نجکاری نہیں ہو رہی بلکہ اسے کمپنی بنا رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ جب گرجتے ہیں تو برستے بھی خوب ہیں ، پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کراچی میں چلنے والی گولی پنجاب کے کھاتے میں نہ ڈالی جائے ۔ فائرنگ کرنے والا گلو بٹ ہو یا الو بٹ قانون سے نہیں بچ سکے گا ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، ملازمین کو حق ہے احتجاج کریں لیکن مسافروں کو خوار نہ کریں ۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا عمران خان کا ایجنڈا ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے وہ میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔