کالعدم لشکر جھنگوی دو دھڑوں میں بٹ چکی ہے، گرفتار دہشتگردوں کے انکشافات

Published On 12 Feb 2016 08:49 PM 

کراچی میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار 3 اہم دہشتگردوں نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں ۔ کالعدم لشکر جھنگوی دو دھڑوں میں بٹ چکی ہے ۔ دہشت گرد آصف چھوٹو اور گرفتار نعیم بخاری نے الگ الگ گروپ بنا رکھے تھے۔

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار3 اہم دہشتگردوں نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو اور گرفتار دہشتگرد نعیم بخاری میں اختلافات ہو گئے تھے۔ دونوں دہشگرد الگ الگ گروپ بنا کر پاکستان میں تخریب کاری کی وارداتیں کر رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ ایک اہم دہشت گرد جو مقابلے میں مارا جا چکا ہے نے دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش بھی کی تھی جو کامیاب نہ ہو سکی ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد مثنیٰ نے ہر واردات ک ایک نئے نام سے کرتا تھا اور واردات کے بعد بھی اپنا نام تبدیل کر لیتا تھا۔ گرفتار دہشتگرد مثنیٰ متعدد بار نام تبدیل کرنے کے باعث کئی سالوں سے شناخت نہیں کیا جا سکا تھا۔ مثنیٰ دہشتگردوں کو ٹاسک اور ٹارگٹ بھی دیتا تھا۔ مثنیٰ نے کراچی آپریشن کے دوران بھی دہشتگردوں کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔