ایف 16 طیاروں کے معاہدے پر بھارت کا ردعمل افسوسناک ہے: دفتر خارجہ

Published On 14 Feb 2016 02:42 AM 

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک امریکہ ایف سولہ طیاروں کے معاہدے پر بھارت کے ردعمل پر افسوس ہواہے ۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایف 16 طیاروں کے معاہدے پر بھارت کے ردعمل پر افسوس اور حیرانگی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی سامان درآمد کرتا ہے اور بھارت کا جنگی ساز و سامان کا ذخیرہ کہیں زیادہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے قریبی تعاون ہے۔