کراچی: پریڈی میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کا سہولت کار دہشت گرد گرفتار

Published On 14 Feb 2016 04:31 AM 

لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے گینگ وار ملزموں کے زیر استعمال زمین میں دفن اسلحہ برآمد کر لیا۔

کراچی: (دنیا نیوز) پریڈی میں پولیس سے مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرتا ہے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز سے رابطے میں بھی تھا۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران زبیر پارک اور ایک سرکاری اسکول کے میدان کے زیر زمین موجود بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی گرفتار گینگ وار کے کارندے ریاض بابل کی نشاندہی پر کی گئی۔ فیڈرل بی ایریا جوہر آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت افتخار کے نام سے کر لی گئی ہے۔ واقعہ ڈکیتی مزاہمت کا شاخسانہ ہے۔