اقتصادی راہداری منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: ایرانی قونصل جنرل

Published On 14 Feb 2016 04:47 AM 

ایران نے بھی پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں تعاون کی پیشکش کر دی۔ ایران قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کہتے ہیں کہ ایرانی کمپنیاں اقتصادی راہداری کے منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

لاہور: (دنیا نیوز) انقلاب ایران کی 38 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ توانائی، گیس، بجلی اور تیل کے شعبوں میں تعاون کر سکتا ہے۔ پاکستان کو سڑک کے راستے دنیا تک رسائی دینے کے لئے بھی ایران رضا مند ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایران پاک چائینہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی اورایرانی ایک دوسرے سے بردارانہ مستحکم تعلقات پر فخر کرتے ہیں۔