مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق رائے ہوگیا :چوہدری نثار علی

Published On 14 Feb 2016 09:48 AM 

جس کی دم پر پائوں رکھتا ہوں وہ میرے خلاف محاذ کھول دیتا ہے :وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پر اتفاق ہو گیا ہے ، جلد وفاق المدارس کا اجلاس بلا کر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو مدعو کریں گے ، وزیر داخلہ کہتے ہیں مدارس دہشت گردی کے خلاف اہم ستون ہیں ، مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہوگیا ، مدارس دہشتگردی کے خلاف اہم ستون ہیں جن کی دم پر پائوں رکھتا ہوں وہ میرے خلاف محاذ کھول لیتے ہیں ۔ چوہدری نثار کا تنقید کرنے والوں پر جوابی وار ، کلر سیداں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ وفاق المدارس اور حکومت کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہوگیا ہے ، اعلان جلد ہوگا ۔ وزیر داخلہ نے نام لیے بغیر مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنا دور اقتدار سو کر گزارنے والا گروہ اب ان پر تنقید کر رہا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے ۔