کوئٹہ :فروٹ منڈی میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق

Published On 14 Feb 2016 12:01 PM 

واقعہ ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ میں پیش آیا ، آگ کریٹوں کے گودام میں لگی جس کی لپیٹ میں آکر آدم خان موقع پر جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا

کوئٹہ (دنیا نیوز ) کوئٹہ کی فروٹ منڈٰی میں کریٹوں کے گودام میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک جھلس کر زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی فروٹ منڈی میں واقع کریٹ کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لیپٹ میں لے لی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص آدم خان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی نقیب اللہ جھلس کر زخمی ہوگیا ہے جنہیں فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کیا گیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ جھلسے ہوئے کو برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔