مسلم لیگ ن اتنا ظلم کرے جتنا کل خود برداشت کر سکے: پی پی پی

Published On 14 Feb 2016 05:02 PM 

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کوٹلی میں پارٹی ریلی پر فائرنگ اور ایک کارکن کی ہلاکت کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نواز لیگ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پلے کارڈز اٹھائے ہوئے کارکنوں کا کہنا تھا کہ پہلے ماڈل ٹاؤن میں پھر اسلام آباد، کراچی اور اب کوٹلی میں لاشیں گرا کر حکومت نے سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اتنا ظلم کرے جتنا کل خود برداشت کر سکے۔ نواز شریف اپنے وزراء کو روکیں جنکی اشتعال انگیز تقاریر سے کشمیر میں حالات خراب ہو رہے ہیں۔