رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا پولیس حراست میں ہیں :واسع جلیل

Published On 21 Mar 2016 09:54 AM 

شاہد پاشا کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ، ایم کیو ایم کے رہنما کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ

کراچی (دنیا نیوز ) ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے دعویٰ کیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لےلیا ۔ کراچی آج کل دعوؤں کی زد میں ہے ، ان دعوؤں کو عام کرنے میں سماجی رابطوں کی سائٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔ پلک جھپکتے ہی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل نے ایک ایسا ہی دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایم کیو ایم کی را بطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا ہے ۔ رہنما ایم کیو ایم واسع جلیل کا کہنا ہے کہ شاہد پاشا کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ۔