مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، مردم شماری کرانے کا معاملہ موخر

Published On 25 Mar 2016 12:52 PM 

اجلاس میں وفاقی وزا سمیت تمام وزرائے اعلیٰ کی شرکت ، مردم شماری پر فوج اور صوبوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی

اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا ، مردم شماری کرانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء اور فلڈ کمیشن کے حکام شریک ہوئے ۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مردم شماری کرانے کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا اور یہ معاملہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ۔ سیکرٹری شماریات کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر فوج اور صوبوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ مردم شماری کیلئے تین لاکھ فوجی جوانوں کی ضرورت ہے جبکہ فوج دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب میں مصروف ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مرحلہ وار مردم شماری کرانے پر بھی غور کیا گیا ۔