آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس ، دہشتگردوں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم

Published On 28 Mar 2016 02:42 PM 

لاہور دھماکے پر ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ، اپنی زندگی کیساتھ وحشی درندوں کو ایسا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے :جنرل راحیل شریف کا اجلاس سے خطاب

راولپنڈی (دنیا نیوز ) سانحہ لاہور پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح طویل اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر راولپنڈی ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی شریک ہوئے ۔ آرمی چیف نے اعلان کیا کہ معصوم شہریوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اہم اور طویل اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ایم آئی نے شرکت کی ۔ کور کمانڈر راولپنڈی سمیت متعلقہ کمانڈرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ لاہور دھماکے پر آرمی چیف کو ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہوں کو حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو جلد پکڑا جائے ۔ آرمی چیف کا اجلاس میں کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ اپنی زندگی اور آزادی کے ساتھ وحشی درندوں کو کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے ۔