سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا نعرہ گو کرپشن گو، نو کرپشن نو ہے، گو شہلا گو تو مذاق سے کہتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ کرپشن کا نام جڑا ہوا ہے، وفاق میں دونوں طرف ارب پتی ہیں، ہم کس کا ساتھ دیں۔
کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے سندھ اسمبلی میں کے ایم سی کے کنٹریکٹرز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کرپشن کا نام جڑا ہوا ہے، وفاق میں دونوں طرف ارب پتی ہیں، ہم کس کا ساتھ دیں، وفاق میں پاناما لیکس پر تمام جماعتیں بڑھ چڑھ کر بول رہی ہیں، اپنے صوبے میں کرپشن اور کمیشن لیک پر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ٹی او آرز بنائے گی اور بتائیں گے کہ کہاں کہاں کمیشن لی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا نعرہ گو کرپشن گو، نو کرپشن نو ہے، گو شہلا گو تو مذاق سے کہتے ہیں۔