پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں جنرل راحیل شریف اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے خطے کی سیکیورٹی کی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ کیا ۔ امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اس سے پہلے رچرڈ اولسن نے امریکی سفیر کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ کچھ مسائل کے باوجود امریکی حکومت پاکستان سے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے ۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رچرڈ اولسن نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔