عبداللہ کیس ، بچے کو ایدھی سنٹر چھوڑ کر جانیوالے رضوان کی اہلیہ گرفتار

Published On 02 Jun 2016 01:56 PM 

دہلی کالونی کے فلیٹ سے بچے کی ماں کی چھ روز پرانی لاش مل گئی ، عبداللہ کا باپ چار ماہ قبل ملتان گیا تھا تب سے اس کا کوئی پتہ نہیں

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں ننھے عبداللہ کو ایدھی سینٹر چھوڑ کر جانے والے رضوان کی بیوی سونیا کو گرفتار کرلیا گیا ، سونیا سے مفرور رضوان اور حلیمہ کے قتل سے متعلق تفتیش شروع کر دی ۔ سونیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رضوان کل تک کراچی میں تھا ، بار بار شہر سے نکلنے کا کہہ رہا تھا ۔ چار سال کے عبداللہ کی ماں کا قتل ، تفتیش میں اہم پیش رفت پولیس نے بچے کو ایدھی سینٹر چھوڑ کر جانے والے رضوان کی بیوی سونیا کو گرفتار کرلیا ۔ سونیا سے مفرور رضوان اور حلیمہ سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے ، دنیا نیوز نے سونیا کا بیان حاصل کرلیا جس میں اس نے کہا ہے کہ رضوان کل تک کراچی میں تھا ، بار بار شہر سے نکلنے کا کہہ رہا تھا ۔ گرفتاری کے بعد رضوان سے رابطہ کیا تواس نے بتایا کہ وہ ہائی وے پر ہے اور واپس نہیں آسکتا ۔ سونیا نے بتایا کہ رضوان کے حلیمہ سے کب سے تعلقات تھے نہیں جانتی ، رضوان کئی دنوں سے پریشان تھا اور اس سے لڑائی بھی ہوتی تھی ۔ پولیس کے مطابق رضوان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ کراچی ائیر پورٹ سے ایک ہفتے کی پروازوں کا ریکارڈ نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ملزم رضوان اوورسیز شناختی کارڈ ہولڈر تھا ۔