پاناما لیکس سے نیا پاکستان کا راستہ نظر آ رہا ہے: عمران خان

Published On 04 Jun 2016 05:17 PM 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ انہیں پاناما لیکس سے نیا پاکستان کا راستہ نظر آ رہا ہے ۔ انہوں نے نئے بجٹ کو ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کی بھرمار کا مرتکب قرار دیا ۔

اسلا آباد: (دنیا نیوز) عمران خان نے کہا پاناما لیکس اللہ کی طرف سے کرپٹ لوگوں کی پکڑ ہے اس میں مجھے نیا پاکستان کا راستہ نظر آ رہا ہے۔ پاناما لیکس کے ہنگامے میں کپتان نے نئے پاکستان کا راستہ دیکھ لیا ۔ 200 ارب کا اورنج ٹرین منصوبہ بڑی کمیشن کا چکر قرار دیدیا ۔ کہتے ہیں ترقی صرف اشتہاروں تک محدود ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے بجٹ کو ریجکٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے بیرون ملک لے جائے گئے 200 ارب ڈالرز واپس لانے کا ذکر تک نہیں کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں 85 فیصد بالواسطہ ٹیکس لگا دیئے گئے ۔ ان کا بوجھ غریب عوام پر ہی پڑے گا۔