خضدار: ایف سی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

Published On 17 Sep 2016 11:38 AM 

گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

خضدار (دنیا نیوز) ایف سی اور حساس اداروں نے خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی اہلکاروں اور حساس اداروں کی جانب سے خضدار میں مشترکہ کارروائی کی گئی ۔ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین مشتبہ افراد گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔