این اے 162 کی انتخابی مہم کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں پر الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جن کا ثبوت وہ سپریم کورٹ میں پیش نہیں کر پاتے
ملتان (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنا سیاست شروع کی اور اب احتساب کے نام پر گھروں پر دھاوا بولنے کی سیاست کر رہے ہیں جو کہ انکی فرسٹریشن کا ثبوت ہے ۔
ہڑپہ میں این اے 162 کی انتخابی مہم کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں پر الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جن کا ثبوت وہ سپریم کورٹ میں پیش نہیں کر پاتے ۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتشار اور حتساب کے نام پر سیاست کو لوگوں نے مسترد کر دیا ہے ۔ طاہر القادری تو ملک چھوڑ کر ہی چلے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات مین پتا چل جائے گا کہ کس نے دھرنوں کی سیاست کی اور کس نے ملکی ترقی کی ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف پیش کر ینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کو مستحکم کیا اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں ۔