جامعہ کراچی میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ

Published On 17 Sep 2016 06:26 PM 

نامعلوم افراد جامعہ کی دیواروں پر بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کی مبارک باد کی وال چاکنگ کر گئے۔

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ کے بعد جامعہ کراچی میں بھی وال چاکنگ کر دی گئی ہے۔ جامعہ میں نامعلوم افراد بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کی مبارک باد کی وال چاکنگ کر گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس معاملے کا علم نہیں ہے۔ واقعے کی انکوائری کی جائے گی جس کے بعد وہ کوئی کارروائی ہوگی۔ جامعہ میں رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں اور ان کا دفتر بھی قائم ہے، ایسے میں نامعلوم افراد کا وال چاکنگ کرنا تشویشناک ہے۔ دنیا نیوز کی خبر پر جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور رینجرز حرکت میں آ گئے اور جامعہ کراچی کی دیواروں سے وال چاکنگ مٹانا شروع کر دی۔