فاٹا کو عوام کی مشاورت کے بغیر کے پی میں ضم کرنا قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان کا ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ، کہتے ہیں قبائلی جرگے کی بات سنے بغیر حکومت فیصلہ نہ کرے۔
پشاور: (دنیا نیوز) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ فاٹا کے انضمام کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوام کی مشاورت کے بغیر قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام انضمام کے حق میں ہیں تو ریفرنڈم سے فرار کیوں اختیار کیا جا رہا ہے؟ وہ پشاور میں قبائل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔