سیہون شریف میں مظاہرین نے پولیس وین سے شراب کی بوتل برآمد کر لی جسے دیکھ کر مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کرنے والے پولیس اہلکار لوگوں کو سیکیورٹی کیسے فراہم کر سکتے ہیں۔
سیہون شریف: (دنیا نیوز) سانحہ سیہون کے بعد مشتعل لوگوں نے ڈی ایس پی آفس کے سامنے پولیس وین پر حملہ کیا۔ غم و غصے میں بپھرے مظاہرین کو پولیس وین سے شراب کی بوتل ملی جسے دیکھتے ہی مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے۔ کسی نے پولیس وین پر لاٹھیاں برسائی تو کسی نے گاڑی کا شیشہ اینٹ مار کر چکنا چور کر دیا۔ ایک نوجوان ہاتھ میں بوتل اٹھائے میڈیا کو دکھاتا رہا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگا کر دل کی بھڑاس نکالی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شراب نوشی کرنے والے اہلکار سیکیورٹی کیسے دے سکتے ہیں؟ پولیس وین سے شراب کی بوتل برآمد ہونے نے بہت سے سوالیہ نشان کو جنم دیا ہے۔