صوبائی وزیر قانون کہتے ہیں کہ ہم تعصب نہیں چاہتے ، کے پی کے بھائیوں کیساتھ روادری کا سلوک چاہتے ہیں
لاہور (دنیا نیوز) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ وزیراعلٰی کے پی کے پر برس پڑے، پرویز خٹک کے لاہور آنے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قراردے دیا۔
کہتےہیں کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تعصب کو بھارنے کے جرم کے مرتکب ہیں ، انہوں نے پنجاب کے عوام کو بھیڑ بکریوں سے تشبیہہ دی،
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم تعصب نہیں چاہتے ، کے پی کے بھائیوں کیساتھ روادری کا سلوک چاہتے ہیں ، ہم فہم و فراست سے کام لے رہے ہیں ،جبکہ خیبرپختونخوا لیڈر شپ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے ،
انہوں نے کہا کہ امیر مقام نے ایک مثبت عمل شروع کیا ، یہاں پر آکر پختونوں کی تنظیوں سے رابطہ کیا اور مسائل پر بات چیت کی ، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں پختون اور پنجابی بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں۔