سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کے فیصلے کوحتمی شکل دی جارہی ہے : ذرائع
اسلام آباد : ( روزنامہ دنیا ) ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کے فیصلے کوحتمی شکل دی جارہی ہے اور عدالت جلد اس فیصلے کو سنا دے گی ، تاہم اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ 13مارچ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران فیصلہ سنا سکتا ہے ۔
جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ، جس کے بعد پانچ رکنی لارجر بینچ کے ارکان نے کیس کے فیصلے کا جائزہ لینا شروع کیا اور ابھی کیس کے فیصلے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔