پرانے بانڈز کالا دھن سفید کرنے کیلئے بھی استعمال ہوتے رہے ، آج دنیا پاکستانی معیشت کی بہتری کی معترف ہے :اسحاق ڈار
اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزیر خزانہ نے چالیس ہزار روپے والے پریمیم انعامی بانڈ کا افتتاح کر دیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پرانے بانڈ کالا دھن سفید کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستانی معیشت کی بہتری کی معترف ہے ۔
انہوں نے چالیس ہزار روپے کے پریمیم انعامی بانڈ کا افتتاح بھی کیا جس پر انعامی رقم آٹھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریمیم بانڈ کو نئی شروعات قرار دے دیا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک لاکھ روپے کا پریمیم بانڈ بھی جاری کریں گے ۔ سوئٹزر لینڈ سے معلومات کے تبادلے کا معاہدہ ہونے جا رہا ہے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائے ، پاکستان کے قرضوں پر گمراہ کن بیانات دیئے جاتے ہیں ۔