پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سے منسوب حجاب کرنے والی طالبات کو 5 اضافی نمبرز دینے کی خبر جھوٹی ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے جاری وضاحتی بیان میں پنجاب حکومت نے واضح طور پر اس خبر کی نفی کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سرکاری کالجوں میں حجاب کرنے والی طالبات کو 5 اضافی نمبر دیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ یہ خبر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی سے منسوب کی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ تعلیمی قابلیت کیلئے ہر حال میں میرٹ کو ہی مدنظر رکھا جاتا ہے، اور یہ ہی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے۔
5% marks for Hijab students is absolutely WRONG news... Academic excellence only based on MERIT.. It s clear policy of the Govt of Punjab.
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) March 14, 2017
اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے پر حکومت پنجاب نے اپنے ہی وزیر کے بیان کی تردید کر ڈالی۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ایک وزیر کی پریس ریلیز حکومتی پالیسی نہیں ہو سکتی۔ جبکہ ترجمان پنجاب حکومت کہتے ہیں کہ صوبائی وزیر نے خود بیان دیا، یہ حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔ چاروں طرف سے تنقید کے نشتر برسے اور معاملہ بگڑا تو رضا علی گیلانی نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ نہیں ہوا صرف تجویز دی تھی۔