پاکستان 1 بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجے گا، حکومت کا راحیل شریف کو گرین سگنل

Published On 15 Mar 2017 11:14 PM 

پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجے گا، حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو انتالیس ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی سنبھالنے کا گرین سگنل دے دیا، مئی میں عہدہ سنبھالیں گے، پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف۔

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودیہ سمیت عرب ریاستوں سے دفاعی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ حکومت پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجنے کیلئے تیار ہو گئی۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی قیادت میں انتالیس رکنی فوجی اتحاد کی سربراہی کا گرین سگنل بھی دیدیا گیا۔ مئی میں عہدہ سنبھالیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ٹروپس بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم پاکستان اور سعودی عرب میں 1982ء سے ایک معاہدہ موجود ہے، ہمارا باہمی تعاون دہشتگردی کیخلاف ہے۔

جنرل (ر) راحیل شریف ذاتی حیثیت میں 39 رکنی اتحادی فوج کی سربراہی سنبھالیں گے۔ فورسز کی تعداد اور ہیڈکوارٹرز کہاں ہو گا، تمام معاملات بھی فائنل کر لئے گئے ہیں۔