لاہور اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں ، سندھ میں سورج آگ برسائے گا

Published On 21 Apr 2017 10:00 AM 

آئندہ دو روز تک شہر میں تیز ہوائوں کے سلسلے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ، سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی

لاہور (دنیا نیوز ) لاہور میں تیز ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، آئندہ دو روز تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ، سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی ، لاڑکانہ ، سکھر ، نوابشاہ ، حیدر آباد اور جیکب آباد میں پارہ ہائی رہے گا ۔ لاہور میں تیز ہواؤں نے گرمی کو بھگا دیا ۔ رات گئے شہر میں تیز ہوائیں چلیں جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ، مرجھائے چہر ے بھی کھل اٹھے ، آیندہ 2 روز تک لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔ دوسری طرف ملک کے بیشتر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ سندھ میں سورج آج قیامت ڈھائے گا ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، سکھر ، نوابشاہ اور دیگر علاقوں میں پارہ 47 سے اوپر جائے گا ۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، پشاور ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ۔