غربت کے خاتمے کیلئے معیشت پر مبنی تعلیم ضروری :مریم اورنگزیب

Published On 10 May 2017 12:55 PM 

تعلیمی شعبے پر خرچ کا مقصد ترقی کیلئے بہترین افرادی قوت پیدا کرنا ہے : اسلام آباد میں منعقدہ تعلیمی نمائش سے خطاب

اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ترقی کیلئے معیشت پر مبنی تعلیم انتہائی ضروری ہے ، غربت کے خاتمے کیلئے بھی تعلیم پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ، تعلیمی شعبے پر خرچ کا مقصد ترقی کیلئے بہترین افرادی قوت پیدا کرنا ہے ۔ اسلام آباد میں منعقدہ تعلیمی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ملک میں تعلیمی شعبے پر کثیر وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں ، تعلیمی شعبے پر خرچ کا مقصد ترقی کیلئے بہترین افرادی قوت پیدا کرنا ہے ۔ مریم اورنگ زیب نے کہا وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں سب سے بڑا پروگرام انٹرن شپ کا ہے ، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اساتذہ پر منحصر ہے ۔