پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔
ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف آج ایبٹ آباد میں میدان لگائے گی۔ عمران خان 4 بجے ایبٹ آباد پہنچیں گے اور شام 5 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔ گراؤونڈ میں 5 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ شہر کے مختلف جگہوں پر پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ بھ یقائم کیے گئے ہیں۔ بارش کے باعث جلسہ کے منتظمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


