عمران خان منفی سیاست سے وزیر اعظم نہیں بن سکتے، رانا ثناء

Published On 19 May 2017 05:03 PM 

عالمی عدالت کے فیصلے کو ماننا یا نہ ماننا حکومت کے اختیار میں ہے، وزیر قانون پنجاب کی میڈیا سے گفتگو، عمران خان اور شیخ رشید پر کڑی تنقید، عمران خان منفی سیاست سے وزیر اعظم نہیں بن سکتے، رانا ثناء اللہ کی کپتان اور شیخ رشید پر کڑی تنقید۔

لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مخالفین پر برس پڑے، کہتے ہیں عمران خان اپنی منفی سیاست کے باعث کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔ انہوں نے شیخ رشید پر بھی کڑی تنقید کی۔ کلبھوشن کے معاملے پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے میں اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا۔ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔