15 سال پرانے تمام دستاویز مل گئے ، خود کو عدالت میں بے گناہ ثابت کریں:عمران خان کی سابق اہلیہ کا ٹویٹ
لاہور:(دنیا نیوز) کپتان کو سکھ کا سانس آ گیا ، جمائما کو رقم منتقلی کی 15 سال پرانی تمام رسیدیں مل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق بیوی نے کپتان کی مشکل آسان کر دی ، عمران کی سابق اہلیہ جمائما نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال پرانے تمام دستاویز مل گئے ، خود کو عدالت میں بے گناہ ثابت کریں ، اب جائیں اور اصل چوروں کو پکڑیں۔
Finally tracked down 15 yr old bank statements to prove Imran Khan money trail/ innocence in court. Now please go after the real crooks...
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 1, 2017
واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کے سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ، عمران خان نے جمائما سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلیے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ مانگا ، جمائما نے بھی کپتان کو ریکارڈ کی فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔