وزیر اعظم نے لوڈ مینجمنٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا، حکمت عملی بناتے وقت اہم امور کو نظرانداز کرنے پر برہم ہو گئے۔ ایل این جی سے بارہ سو میگاواٹ کے نئے منصوبے کے قیام کی منظوری دیدی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم نے توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد کو برابر کرنے کیلئے حکام متحرک ہو جائیں اور رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضروریات کو مدنظر رکھنے بغیر منصوبہ بندی کرنا افسوسناک ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی گھروں کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام بروقت مکمل کیا جائے، وزارت پانی و بجلی 2023ء تک بجلی کی طلب اور رسد کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرے۔ اجلاس میں پاورپلانٹس کی پیداوار بڑھانے اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔