وزیر اعظم کا پہلا حکم، وزراء کے بلااجازت غیرملکی دوروں پر پابندی عائد

Published On 04 Aug 2017 05:40 PM 

وفاقی وزیر اور متعلقہ سیکرٹری ایک ساتھ بیرون ملک دورے پر نہیں جا سکیں گے، اگر سیکرٹری کا جانا ناگزیز ہے تو پیشگی اجازت لازم ہو گی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزراء کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو شفافیت کیساتھ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری کردہ پہلے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزراء کو سرکاری دورے سے پہلے اجازت لینا ہو گی۔ وفاقی وزیر اور متعلقہ سیکرٹری ایک ساتھ بیرون ملک دورے پر نہیں جا سکیں گے۔ اگر سیکرٹری کا جانا ناگزیز ہے تو پھر بھی پیشگی اجازت لازم ہو گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزراء اپنی وزارتوں میں کام کرنے میں مکمل بااختیار ہونگے، تمام جاری منصوبوں کو شفافیت اور مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔