شریف فیملی تین بار نوٹس جاری ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئیں، پاناما فیصلے میں نرمی برتی گئی: سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو
لاہور: (دنیا نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ داکٹر طاہرالقادری وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ شریف خاندان کو 3 بارنوٹس بھجوائے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے، نیب جیسے ادارے میں کوئی کمزور آدمی پھنس جائے تو جان چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سنوائی اور ایک ماہ میں فیصلہ آنا چاہیے۔ حکمران پاکستان میں لوٹ مارکرتے ہیں اور کاروبار بیرون ملک کرتے ہیں۔
طاہرالقادری نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کی طرف سےنئی پٹیشن دائر کی گئی ہے، چیف جسٹس نےنئی پٹیشن کو منظور کر کے 12 ستمبر کو حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا پر اُمید ہوں کہ اعلیٰ عدلیہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ پبلک کرنے میں مدد کرے گی، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں یہ سب بے نقاب ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اقتدار سے اتریں گے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ہوں گی۔ حکمران ڈاکو اور چور ہیں، پولیس کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔