کراچی: عید الاضحیٰ پر آلائشوں کے ڈھیر، بیماریاں اور تعفن پھیلنے لگا

Published On 03 Sep 2017 05:13 PM 

برسات کے بعد عید الاضحیٰ پر شہر قائد میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ آلائشیں نہ اٹھنے سے بیماریاں اور تعفن پھیل رہا ہے لیکن انتظامیہ سو رہی ہے۔

کراچی: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ پر قربانی کے بعد کی صورتحال کراچی والوں کے لیے آزمائش بن گئی۔ آلائشیں نہ اٹھنے سے سخت تعفن اٹھ رہا ہے۔ گلیاں، بازار اور محلوں سمیت سب ہی جگہ آلائشوں کے انبار لگے ہیں، لیکن انتظامیہ کہیں نظر نہیں آ رہی۔

دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بارش کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو بروقت ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو کراچی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔