عید کا تیسرا روز ، قربانی کے جانوروں کو خریداروں کا انتظار

Published On 04 Sep 2017 10:34 AM 

سگیاں مویشی منڈی میں بڑی تعداد میں ابھی تک جانور موجود ، مہنگائی کی وجہ سے کوئی خریدنے کو تیار نہیں

لاہور (دنیا نیوز ) عید الاضحیٰ کا تیسرا روز آگیا لیکن لاہور کی مویشی منڈیوں میں موجود جانوروں کو خریدنے کیلئے زیادہ خریداروں نے منڈیوں کا رخ نہیں کیا ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار بیوپاریوں کی جانب سے جانوروں کی قیمتیں ضرورت سے زائد رکھی گئی تھیں جس کی وجہ سے خریداروں کی اکثریت جانور خریدے بغیر گھر لوٹ گئی ۔

اس وقت بھی لاہور کی سگیاں مویشی منڈی میں بڑی تعداد میں قربانی کے جانور موجود ہیں جب کو خریدنے کیلئے کوئی خریدار موجود نہیں کیونکہ ان جانوروں کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ سفید پوش طبقہ انہیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا ۔