فیصل آباد میں تیسرے روز بھی جانوروں کی قربانی

Published On 04 Sep 2017 11:46 AM 

10 سے 45 من وزنی جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے گئے ، گوشت غریب اور مستحقین میں تقیسم کرنے کا سلسلہ جاری رہا

فیصل آباد (دنیا نیوز ) فیصل آباد میں عید کے تیسرے روز بھی بھاری بھرکم جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے بعد گوشت غربا میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا ، 10 سے 45 من کے وزنی آٹھ بیل قربان کیے گئے ، عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔

ڈی ٹائپ کے علاقے میں شہری کی جانب سے 10 من سے لیکر 45 من وزنی آٹھ بیل اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے ۔ بھاری بھرکم بیلوں کو باندھ کر گرانے میں درجن بھر قصائیوں نے تگ و دو کی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی ہیوی ویٹ بیلوں کی قربانی دیکھنے آئی ۔ بچے بیلوں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے خوش تھے ۔ بیلوں کی قربانی کے بعد گوشت کو غریب اور مستحقین میں تقسیم کرنے کا عمل میں جاری رہا ۔

اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے والوں کا کہنا تھا کہ سالہا سال سے یہ سلسلہ جاری ہے اور گوشت دور دراز کے علاقوں میں قربانی سے محروم لوگوں تک بھیجا جاتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے روز قربانی کے عمل سے فراغت حاصل کر کے خوب گھومنے پھرنے کے پلان بھی بنا رکھے ہیں ۔