صوبائی وزیر قانون نے کہا ہے کہ ہمارا پہلے دن سے موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، حکومت اس پر عمل کرے گی۔
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کو منظر عام پر لانے سے انکاری نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ حکومت کا شروع دن سے موقف رہا کہ جو بنچ فیصلہ کرے گا، حکومت عمل کرے گی۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دو فریقین کے درمیان ٹکراؤ ہوا، کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ رپورٹ کی کاپی پاکستان عوامی تحریک کے پاس بھی ہے۔ طاہر القادری حالات خراب کرنے کیلئے پریس کانفرنس کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ فل کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ سے متعلق کیس کی سماعت 25 ستمبر بروز پیر کو ہو گی۔ رپورٹ سے متعلق فل کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا عملدرآمد کیا جائے گا۔