بنچ کے سربراہ جسٹس یاور علی کی سماعت سے معذرت کے بعد آج ہی نیا فل بنچ تشکیل دیا جائے گا۔
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس یاور علی کی سماعت سے معذرت، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کرنے والا تین رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس یاور علی کا کہنا ذاتی وجوہات پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سماعت نہیں کر سکتا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تیسری بار بنچ نے کیس کی سماعت سے انکار کیا۔ اس سے پہلے بھی 2 بنچ سماعت سے انکار کر چکے ہیں، دوپہر ایک بجے نیا فل پنچ تشکیل دے دیا جائے گا، جو کیس کی سماعت شروع کرے گا۔