آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی سے لڑونگی: عائشہ گلالئی

Published On 25 Sep 2017 06:03 PM 

پی ٹی آئی کی ناراض رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف سے ہی آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی۔

نوشہرہ: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہی لڑوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انہوں نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔