ایوان میں تلخی، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا، عجلت میں ڈپٹی سپیکر صدر مملکت کا نام بھی بھولتے رہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن نے جونہی تقریر ختم کی۔ ایک طرف سے محمود خان اچکزئی بولنے کے لئے اٹھے تو دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے مائیک سنبھالنا چاہا جس پر تلخی ہو گئی۔ دو محمودوں کے درمیان بات بڑھنے لگی تو ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس ہی ملتوی کر دیا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے التواء کو افسوسناک قرار دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اداروں کو متنازع بنا رہی ہے، ہوش کے ناخن لے اور ماضی کی غلطیوں کو نہ دُہرائے۔