نیب ریفرنسز: نواز شریف کی ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

Published On 19 Oct 2017 10:16 AM 

تین ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دے رکھی ہے لہذا ٹرائل کو روکا جائے: وکیل سابق وزیراعظم

 اسلام آباد: (دنیا نیوز) نوازشریف نے احتساب عدالت میں مقدمے کی کارروائی روکنے کیلئے درخواست دائر کی۔ جس پر سابق وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تین ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دے رکھی ہے لہذا ٹرائل کو روکا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب میں کہا سپریم کورٹ نظر ثانی اپیل مسترد کر چکی ہے اور نہ ہی عدالت نے ریفرنس یکجا کرنے پر کوئی حکم جاری کیا ہے۔ جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

یہ بھی پرھیں: شریف خاندان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

واضح رہے نواز شریف، حسن اور حسین نواز پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ سٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر صرف پارک لین اپارٹمنٹس میں نامزد ملزم ہیں۔