پنجاب کمپنیز سکینڈل: محکمہ خزانہ بھی کمپنیوں کے سامنے بے بس

Published On 21 Oct 2017 04:00 PM 

کمپنیوں میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کمپنیز سکینڈل سے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آگیا، محکمہ خزانہ پنجاب کمپنیوں کے سامنے بے بس ہے، ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق کمپنیاں براہ راست کنٹرول میں نہیں ہیں، متعلقہ محکموں کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کر دیئے جاتے ہیں۔ کمپنیوں میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی، وزیر خزانہ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں تحقیقات کے حوالے سے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے جسن میں کمپنیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پنجاب میں 56 کمپنیوں میں 80 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں

واضح رہے دنیا نیوز پنجاب میں بڑا فنانشنل سکینڈل سامنے لایا جس میں منظور نظر لوگوں کو لاکھوں کی تنخواہیں اور مراعات سے نوازا گیا، مہنگے داموں ٹھیکے بھی دیئے گئے، اس طرح کمپنیوں پر 150 ارب روپے سے زائد کے فنڈز لگا دیئے گئے جس میں 80 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے لائی گئیں۔  

مزید تفصیلات کےلئے ویڈیو دیکھیں: