اثاثہ جات ریفرنس کیس: چودھری برادران نیب لاہور میں پیش، بیان ریکارڈ

Published On 06 Nov 2017 02:13 PM 

نیب دفتر کے تفتیشی بلاک میں چودھری برادران ایک گھنٹہ موجود رہے جہاں تین رکنی نیب ٹیم نے زائد اثاثہ جات بارے سوالات کئے۔

لاہور: (دنیا نیوز) اثاثہ جات ریفرنس کیس، نیب لاہور میں چوہدری برادران پیش ہو گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے پیش نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الیہی کو نیب لاہور نے طلب کیا ہوا تھا۔ چوہدری برادران نیب لاہور دفتر میں تقریبا گیارہ بجکر 45 منٹ پر پہنچے۔ نیب دفتر لاہور کے تفتیشی بلاک میں چودھری برادران ایک گھنٹہ موجود رہے جہاں تین رکنی نیب ٹیم نے زائد اثاثہ جات بارے سوالات کئے اور بیان ریکارڈ کیا گیا۔ چوہدری برادران کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں یکم جنوری 2000 کو درخواست فائل ہوئی۔ نیب نے چوہدری برادران کے خلاف 12 اپریل 2000 کو تحقیقات کا آغاز کیا۔ چوہدری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کے بیٹوں حسنین ڈار اور علی ڈار کو بھی طلب کیا ہوا تھا لیکن وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔