56 کمپنیز میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، وزیر اعلیٰ نے آڈٹ کی ہدایت کر دی

Published On 18 Nov 2017 10:53 PM 

پنجاب کی 56 کمپنیز میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، وزیر اعلیٰ نے آڈٹ کی ہدایت کر دی، چیئرمین نیب نے بھی ڈی جی لاہور کو معاملات کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی 56 کمپنیوں میں اربوں کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔ دنیا نیوز نے معاملہ اٹھایا اور پل پل ناظرین کو باخبر رکھا۔ کمپنیوں کے حوالے سے متعدد رپورٹس دی گئیں۔ دنیا نیوز کے معاملہ اٹھانے پر حکام بھی متحرک ہوئے۔ متعدد کمیٹیاں بنائی گئیں اور تحقیقات کا آغاز ہوا۔ اب بالآخر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے کمپنیوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے جبکہ چیئرمین نیب نے بھی ڈی جی نیب لاہور کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔

یاد رہے کہ کمپنیز سکینڈل میں صاف پانی کمپنی کے 22 عہدیداروں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں پنجاب حکومت سے جواب طلب کر رکھا ہے۔