پنجاب کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، کمپنیوں کے آڈٹ کا شیڈول جاری

Published On 20 Nov 2017 12:49 PM 

25 نومبر سے 10 دسمبر تک کمپنیوں کا آڈٹ شروع کیا جائے گا: آڈیٹر جنرل آف پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا معاملہ، 25 نومبر سے 10 دسمبر تک کمپنیوں کا آڈٹ شروع کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:چیئرمین نیب کا پنجاب کی کمپنیوں میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمپنیوں کا آڈٹ کرنے کاشیڈول جاری کر دیا۔ پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کا آڈٹ کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق 25 نومبر تا 10 دسمبر تک مختلف کمپنیوں کا آڈٹ شروع کیا جائے گا جو جنوری تک جاری رہے گا جہاں پبلک منی ہے وہاں آڈٹ کرنا آڈیٹر جنرل کی ذمہ داری ہے لیکن پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ نہ کروائے جس پر کئی سوالات اٹھتے رہے۔ دنیا نیوز کی خبر پر حکومت پنجاب نے آڈٹ کروانے کا حکم دیا جبکہ آڈیٹر جنرل حکام کے مطابق پہلے بعض کمپنیوں نے آڈٹ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔