ہم نہیں چاہتے ربیع الاول میں کوئی کشیدہ صورتحال ہو، شہریوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانا ہے: وزیر داخلہ احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے خون خرابہ نہیں چاہتے، مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں 24 سے 48 گھنٹے میں مسئلہ حل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے شہریوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانا ہے، عدالت سے کہا ہے آئندہ کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے۔
احسن اقبال نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت نے مجھے اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا، انہیں اپنی کوششوں سے آگاہ کیا، کوشش کر رہے ہیں پر امن طریقے سے مذاکرات کر کے فیض آباد انٹرچینج کو خالی کرایا جائے۔ انہوں نے کہا علماء اور مشائخ نے بھی کوششوں کو شروع کیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ربیع الاول میں کوئی کشیدہ صورتحال ہو۔ ان کا کہنا تھا طاقت کے استعمال سے خونریزی کا خدشہ ہے، عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی ہے۔