وزیر مملکت دوستین ڈومکی کا وزارت سے مستعفی ہونے کااعلان

Published On 25 Nov 2017 05:22 AM 

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی نے وزارت سے مستعفی ہوتے ہوئے استعفیٰ پیر تک جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کوئٹہ : ( روزنامہ دنیا ) کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاان کی وزارت میں بے جا مداخلت ہورہی ہے جس پر کافی مرتبہ شکو ہ کرچکا ہو ں لیکن یہ شکایت دور نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا وفاقی کابینہ میری وزارت میں نا صرف پالیسیاں مرتب کررہی ہے بلکہ معاملا ت میں انہیں نظر انداز کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاوفاقی وزیر رانا تنویر با قاعدہ طور پر میرے خلاف مہم چلارہے ہیں اور مجھ سے محکمہ لینے کیلئے وزیراعظم سے مطالبہ کرچکے ہیں جس کو وزیر اعظم نے تسلیم نہیں کیا لیکن اس تمام تر صورتحال کے بعد میں مجبوراً استعفیٰ دے رہا ہوں ۔انہوں نے کہا میرے وزیراعظم سے کوئی اختلافات نہیں ۔